MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قانون کی ڈگری لینے پر بیٹے کیلئے مریم نواز کا پیغام

3 230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے لندن کی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کر لی جس کے بعد اُنہوں نے اپنے بیٹے کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر ہاتھ میں قانون کی ڈگری تھامے کھڑے ہیں۔

ٹوئٹر پر بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ ’اللّٰہ تیرا شکر‘۔

- Advertisement -

مریم نواز نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’سوچا کہ یہ خوش خبری آپ سب سے شیئر کر لوں‘۔

اس موقع پر مریم نواز نے پاکستانی نوجوانوں کی کامیابی کے لیے بھی دُعا کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنید صفدر نے کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ہے تاہم مریم نواز بیٹے کی اس خوشی میں شامل نہیں ہو سکی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی […]

  2. […] نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی سیاست کرتی ہے، […]

  3. […] نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ثاقب نثار کے جھوٹے صادق اور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.