آندھی ، طوفان ،موسلا دھار بارشیںمحکمہ موسمیات کی پیشگوئی سے چہرے کھل اٹھے
اسلام آباد(مسائل نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ کشمیر ، شمال مشر قی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،اسلام آباد ،
- Advertisement -
زیریں سندھ اور شمال مشر قی/وسطی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم، کشمیر ، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش: کشمیر: مظفر آباد(ائیر پور ٹ 07، سٹی 05)، بلوچستان:خضدار01 اور پنجاب : قصور میں 01 ، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔گز شتہ روزریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:نوکنڈی، دالبندین48 اورسبی میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل یعینی پیر کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ کشمیر ، شمال مشر قی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،اسلام آباد ، زیریں سندھ اور شمال مشر قی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، آئندہ 12 سے 36 گھنٹوں کے دوران وسطی بلوچستان اور زیریں سندھ میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے ۔
[…] آباد (مسائل نیوز)آج پیر کے روز ملک کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب/ جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ سندھ ، بلوچستان، کشمیر، […]
[…] کوئٹہ(مسائل نیوز)قلات،خضدار،آوران،تربت،قلعہ سیف اللہ،مسلم باغ،لسبیلہ،کوژک ٹاپ،چمن،کوہلوسمیت دیگراضلاع میں بارشیں […]
[…] آباد (مسائل نیوز) اتوار کے روز موسلا دھار بارش کے باعث کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، شہید بینظیر […]