MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میڈ یا اور منصوبہ بندی

0 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریر۔اورنگزیب کاسی
ڈائریکٹرجنرل تعلقات عامہ بلوچستان
ٹیکنالوجی کے انقلاب نے انسانی فکر پر حیران کن اثرات مرتب کیئے ہیں اور مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیوں کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے مو اصلات کے شعبے میں ہونے والی ترقی نے انسانی تا ریخ میں پہلی بار اطلاعات کے شعبے کو نہایت متحرک اور اہم بنا دیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ 21ویں صدی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عہد بھی کہا جاتا ہے ۔
اطلاعات کے ذرائع میں اضافے کے ساتھ ساتھ تحقیق اور تجزیہ کی اہمیت میں منطقی طور پر اضافہ ہو ا ہے ۔ اطلاعات کی بھر مارنے انسان کو اچھی ،بری ،ضروری اور غیر ضروری معلوما ت میں تمیز کا طر ف مائل کیا ہے اور آہستہ آہستہ اطلاعات کے علم نے ایک باقاعدہ سائنس کی شکل اختیار کرلی ہے انفارمیشن لٹر یسی( اطلاعاتی خو اندگی) کو آج دُنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں باقا عدہ علم کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور بعض ملکوں میں انفارمیشن لٹریسی یونیورسٹی کے نصا ب میں شامل ہے ۔
آج کے دور میں تعلیمی ادارو،ں دفاتر، گھروں اور لا ئبر یریوںکو الیکٹر انک ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرنا کافی نہیں طلباء اور اساتذہ اہلکاروں اور دیگر افراد کو اطلاعات کے اس طوفان کا سامنا کرنے کی صلا حیت سے بھی مزین کرنا ہوگا جو ان ٹیکنالوجیز کے استعمال کے نتیجے میں اُمڈ آئے گا ۔ استاد، کتاب یادیگر روائتی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مقابلے میں انٹر نیٹ جب اطلاعات /معلومات کا انبار لگا دے تو طا لبعلم یاکسی دوسرے شخص کیلئے ضروری اور مو ثر اطلاع کا انتخا ب کرنا دشو ارہو جاتا ہے اور اس وقت اس ہنرکی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کی اپنی ضرورت کے مطابق اطلاع کے حصول میں مد د دیتا ہے ۔ اطلا عاتی خو اندگی INFORMATION LITERACYکی اصطلاح اطلاعات تک رسائی اس کا تجزیہ کرنے اسے منظم کرنے اسے کسی بھی متعین مقصد کیلئے استعمال میں لانے کی صلاحیت کو انفارمیشن لیٹریسی کہتے ہیں ۔اطلاعاتی خواندہ شخص وہ ہے جو ضرورت کے مطابق اطلاع کا تعین کرنے اس کے مناسب ذرائع کا اختیار کرنے اطلاعات تک رسائی ان کے حصول اور ان کے درست استعمال کی صلا حیت رکھتا ہو ۔ اس بات کا فیصلہ کر نے کی لیاقت لازمی ہے کہ اطلاع کتنی منفی یا کتنی سود مند ہو سکتی ہے ۔اطلا عاتی خواندگی دراصل اطلاعات کے پورے نظام سے آگا ہی کانام ہے کسی مقصدیا مقاصد کے تعین اور اس کی تشہیر میں اعلاعاتی خوا ندگی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔
آج کا عہد صرف ٹیکنالوجی ہی نہیں زندگی کے مختلف شعبوں مثلاً تاریخ، سیاست خیالات اور اعمال میں زبردست تبدیلیوں کا عہد ہے ہمہ جہت تبدیلی کے اس عہد میں نئی حقیقتوں کو پر کھنا اور ضرورت کے مطابق ان کی تشہیر کرنا آج کسی بھی میڈیا پلان کی تیاری اور اس پر عملد آمد کیلئے ضروری ہے ۔ہم اپنے حوالے سے دیکھیں تو وسط ایشیا ئی ملکوں کی آزادی کے بعد عالمی قو توں کی اس خطے میں دلچسپی غیر معمولی طور پر بڑھی ہے۔بلوچستان اور خاص طور سے اسکی ساحلی پٹی کی تجارتی اورتزویراتی اہمیت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے صورتحال کی اس تبدیلی نے ہمارے لیئے بیک وقت چیلنجز اور مواقع پیدا کیئے ہیں لہذا ہمیں کسی بھی میڈ یا پالیسی یا پلان کی تیاری کیلئے تمام مواقع اور چیلنجو ں کو اچھی طرح سمجھنا ، ان کا تجز یہ کرنا اور مفید اور مضراجزاء کو الگ الگ کرنا ضروری ہے ۔قدرتی گیس اور معدنی دولت سے مالا مال علاقہ ایک جانب اہم بین الاقوامی تجارتی مرکز بننے جارہا ہے جبکہ دوسری جانب بڑی قوتوں کے مفادات میں ٹکراو کے باعث صورتحال دھماکہ خیز بھی ہورہی ہے خطرات اور مو اقع پر مشتمل اس چیلنج کا سامنا کرنے، ترقی کی راہ پر سفر جاری رکھنے ، بلوچستان اور اس کے عوام کو اس کے ثمرات سے مستفید کرنے اور صوبے کے عوام کے جائز تحفظات کو دورکرنے کیلئے ایک جامع اور متحرک میڈیا پلان وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ملک اور صوبے کو درہیش اہم ترین چیلنجزکی نشاندہی اور ان سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کیلئے حکومتی کاوشوں کو بارآور بنانے کی غرض سے ہمیں پرنٹ ،الیکٹرنک اور سوشل میڈیا کے مختلف شعبوں کے درمیان بامعنی اشتراک و تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ مختلف قوتوں کے متضاد مفادات کے باعث اس وقت ذرائع ابلاغ میں ترقیاتی عمل اور سرمایہ کاری مخالف پر و پیگنڈ ا زوروں پر ہے ایسی صورت میں سرکاری میڈیا مینجزز کی ذمہ داری ہے کہ غیر حقیقی اور مضر معلومات کی نشا ندہی کریں اور درست اور مفید اور روسو کے مطابق GENERAL WILLسے ہم آہنگ مواد کی تیاری کریں میڈ یا کے ذرائع کے ساتھ اسے شیئر کریں اور تعائون و اشتراک کی بنیاد پر ایک درست مفید اور قابل عمل میڈیا پلان پر عملد آمد کریں ۔میڈیا دیگر صنعتوں سے کئی لحاظ سے مختلف ہے دوسری صنعتوں میں کام کرنے والوں کے مقابلہ میں میڈیا میں کام کرنے والے یاعا مل صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی میں نسبتاً آزاد ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میڈ یا میں مثبت اور تعمیر ی مقاصد کا حصول نسبتاً آسان ہوتا ہے ۔یہ امرباعث افسوس ہے کہ تیز ی سے بدلتی ہوئی عالمی اور علاقائی صورتحال کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے کیلئے جس صلا حیت ، منصوبہ بندی اور ہنر مندی کی ضرورت ہے اس میں کمی محسوس کی جاتی ہے لہذا صوبہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے مقاصد حاصل کرنے ، امن وامان برقرار رکھنے اور بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ اطلاعاتی خواند گی کو فروغ دیا جائے صحیح اور غلط اطلاعات میں تمیز کا شعور بڑھا یا جائے اور اپنی ضرورت کے مطابق متعین اہداف کے حصول کیلئے بہترین منصو بہ بندی کرکے اس پر عملد رآمد کیا جائے۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.