MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کا 90 ارب سے زائد خسارے کا بجٹ 18 جون کو پیش ہوگا

0 273

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان کے بجٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل،بجٹ 18 جون کو پیش ہوگا۔ 600 ارب سے زائد حجم کے بجٹ میں 90 ارب سے زائد خسارے کا امکان ہے۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق 7 ہزار نئی اسامیوں کا اعلان بھی متوقع ہے۔ تعلیم، صحت، امن و امان اور آب نوشی کیلئے زیادہ بجٹ مختص کیا جائے گا۔ غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم 240 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے۔ تعلیم کیلئے 100 ارب، محکمہ مواصلات کیلئے 70 ارب، صحت کیلئے 60 ارب مختص کیا جائےگا۔ امن و امان، آب نوشی کیلئے 50 ارب، لوکل گورنمنٹ کیلئے 30 ارب سے زائد کی رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق اضافہ کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.