کہاں ہیں عمران خان، عدالتوں کا مذاق بنا رکھا ہے: چیف جسٹس عامر فاروق
- Advertisement -
اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت میں اسلامآباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹیآئی عمران خان کی عدم حاضری پر برہم ہو گئے۔عدالتِ عالیہ نے عمران خان کے وکیل سے پوچھا کہ کہاں ہیں درخواست گزار؟وکیل نے جواب دیا کہ وہ نہیںآئے، ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔عدالت نے کہا کہ کہاں ہے استثنیٰ کی درخواست؟ عدالتوں کا مذاق بنا رکھا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ عمران خان عدالتی وقت ختم ہونے تک پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کر دیں گے۔اس کے ساتھ ہی عدالتِ عالیہ نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔