MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

“خود تو وزیراعلیٰ بن نہیں سکے نزلہ مجھ پر گرا دیا” چوہدری سرور کا موقف بھی آگیا

0 300

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے برطرف کردیا گیا اور ان کی جگہ نئی تعیناتی کا بھی اعلان کردیا گیا ، اس برطرفی کے بعد چوہدری سرور کاموقف بھی آگیا۔

صحافی غریدہ فاروقی نے بتایا کہ ” چوہدری سرور  سےابھی بات ہوئی۔روایتی  انداز میں ہنس مسکرارہے تھے  لیکن پارٹی کےاقدام سے ناخوش تھے۔کہنے لگے چوہدری پرویز الہی کے کہنے پر مجھے ہٹایا گیا،خود تو وزیراعلیٰ بن نہیں سکے نزلہ مجھ پر گرا دیا”۔

- Advertisement -

غریدہ کے مطابق چوہدری سرور نے کہا کہ آج دن نہیں ہے، جلد آپ سے کھل کر ساری باتیں کروں گا”۔

ادھر حامد میر نے بتایا کہ ان کی چوہدری سرور سے بات ہوئی جس دوران ان کا کہناتھاکہ وہ ابھی بھی گورنر ہیں، جلد کچھ اعلان کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.