MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیکورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کیلئے باعث فخر ہیں، میر ظہور بلید ی

0 283

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلید ی نے کہا ہے کہ پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے سیکورٹی فورسز کی ملک کے تحفظ کے لئے قربانیاں قوم کے لئے باعث فخر ہیں حملہ آور اپنے مذموم مقاصد میں نہ پہلے کامیاب ہوئے

- Advertisement -

نہ ہی آئندہ کامیاب ہونگے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہی انہوں نے کہا پنجگور اور نوشکی میں ایف سی کے کیمپس پرحملہ آوروں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں یہ حملے ملک و قوم کے محافظوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے حملہ آوروں کے خلاف پوری قوم سیکورٹی فورسز کی پشت پر کھڑی ہے

انہوں نے کہا کہ نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کیا سکیورٹی فورسز کی حملہ آوروں کے خلاف بروقت کاروائی پر انکی جرات کو خراج تحسین پیش کرتاہوں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.