MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اعظم عمران خان وزراءکے ہمراہ 4 روزہ دورہ چین کیلئے روانہ

3 332

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان وزراءکے وفد کے ہمراہ 4 روزہ دورہ چین کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیرِ اعظم عمران خان 4 روزہ دورہ چین کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، ان کے ہمراہ وفد میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت ترین،

وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داود اور معاونِ خصوصی چین پاکستان اقتصادی راہداری خالد منصور شامل ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، وہ چینی صدر شی جن پنگ اور چینی پریمئیر لی کی چیانگ سے اہم ملاقاتیں کریں گے،

اور اس کے علاوہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے چینی سرمایہ کاروں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.