MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 56 ہزار سے بھی کم ہوگئی

0 48

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سونے کی قیمت کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 56 ہزار سے بھی کم ہو کر 4لاکھ 55 ہزار کی سطح پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 4ہزار700روپے کی کمی ہوئی جس سے سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 55ہزار 562روپے ہوگئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے نئے نرخ جاری کردئیے۔

- Advertisement -

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 4ہزار 30روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 90ہزار 570روپے ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق ملک بھر میں 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 3ہزار 694روپے کی کمی ہوئی جس سے 10گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 58ہزار 35روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹس میں 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت میں 106روپے کی کمی ہوئی جس سے چاندی کی فی تولہ قیمت 7ہزار 756روپے ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی کی فی تولہ قیمت 91روپے کی کمی سے 6ہزار 649 روپے ہوگئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.