MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومتی اتحادیوں میں اعتماد کا فقدان نظر آ رہا ہے

0 222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں میں ضرور کچھ چل رہا ہے اور اعتماد کا فقدان بھی نظر آ رہا ہے،گزشتہ روز بلاول ہاؤس میں بھی اجلاس بغیر کسی نتیجہ ختم ہوا۔حکمرانوں کو عوام پر اعتماد کرنا چاہیے،عوام کو جو فیصلہ کرے اسے قبول کریں۔ تفصیلات کے مطابق ہم نیوز کے پروگرام ’’صبح سے آگے‘‘ میں شاہ محمود قریشی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال جمہوریت کیلئے اچھا نہیں رہا کیونکہ لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کی گئیں۔
گزشتہ سال حکومت نے کرپشن کیسز کے خاتمہ کا قانون بنایا،اس سال انتخابات کا تعین پہلے ہی ہو چکا ہے۔سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت بھی عدم استحکام سے دوچار ہے۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہے جبکہ کرپشن میں اضافہ ہو رہا ہے۔کچھ ادارے تو غیر فعال ہیں،صورتحال اس طرح رہی تو استحکام کہاں سے آئے گا؟ انہوں نے بتایا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ ماضی کا حصہ نہیں،آج بھی اس فیصلے پر قائم ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے،ہمارے دور میں مہنگائی بہت کم تھی۔معیشت کے حوالے سے آج وائیٹ پیپر جاری کریں گے۔یہ حکومت مزید 8 ماہ رہ گئی تو ملک کا مزید بیڑا غرق ہو جائے گا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کوشش ہے 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لیں اور ہم چاہتے ہیں اعتماد کا ووٹ لیکر عدالت جائیں۔
پی ٹی آئی عام انتخابات چاہتی ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے۔پی ڈی ایم جتنے دن حکومت کرے گی عوام کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو گا۔آئی ایم ایف کے پاس شارٹ ٹرم میں جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں نوکریاں ملیں اور تعمیراتی شعبے کو ترقی ملی لیکن موجودہ حکومت میں لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں،سندھ حکومت نے ٹھیک کام کیے ہوتے تو سیلاب سے اتنی تباہی نہ ہوتی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.