MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر پولنگ کس تاریخ کو ہوگی؟اعلان کر دیا گیا

2 328

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آ باد(مسائل نیوز) تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور سابق سینیٹر فیصل واوڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 25 جنوری کو ہوگی۔ دوہری شہریت کیس کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے ناراض رہنما فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ 25 جنوری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے سندھ میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت نشست پر پولنگ رواں ماہ 25 تاریخ کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 5 سے7 جنوری تک حاصل کیے جائیں گے، اور اسکروٹنی 12 جنوری جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 19 جنوری کوجاری ہوگی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ نشست کیلئے سندھ اسمبلی میں پولنگ 25 جنوری صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ غریبوں کے پاس کھانے کو نہیں ہیں تو وہ جیل […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ غریبوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے وہ جیل بھرو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.