عظیم لیڈر چاکر اعظم کے قلعہ کو سازش کے تحت ختم کرنے کا سلسلہ برادشت نہیں کروں گا،سرداریارمحمد رند
سبی(ویب ڈیسک) بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رندنے کہا ہے کہ دنیا بھر میں عجائبات تاریخی عمارتوں کو محفوظ کیا جاتا ہے مگر بلوچستان میں ایسا نہیں ہوتاسبی میں بلوچ قبائل کے عظیم لیڈر میر چاکر اعظم رند کے قلعہ کو سازش کے تحت ختم کرنے کا سلسلہ برادشت نہیں کروں گا رند قبائل میر چاکر خان رند کے قلعہ کی بنیادوں سے مٹی نکالنے سے روکنے کے لئے اپنا رول پلے کریں پنجاب میں میر چاکر خان رند کے قلعہ کو بحال کرنے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو کریڈٹ جاتا ہے
- Advertisement -
سبی کے تاریخی قلعہ کو بچائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رند ہاو¿س سبی میں قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سید فرید شاہ دوپاسی، وڈیرہ علی احمد، ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی، وڈیرہ عطائی خان رند،وڈیرہ فدا علی رند سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داود رند، حاجی عبدالستار رند، میر حبیب الرحمن رند، حاجی نصیب اللہ رند ملک فقیر محمد رند، ملک عارف علی،
میر سعد اللہ رندکے علاوہ کچھی سبی کے رند قبائل عمائدین بھی موجود تھے۔ رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رندنے کہا کہ سبی میں میر چاکر اعظم قلعہ کو سازش کے تحت تباہ کرنے کا تسلسل جاری ہے اس کی بنیادوں سے مٹی ہٹائی جارہی ہے دنیابھرمیں اپنی تاریخ ثقافت اور عجائبات کو بچایا جاتا ہے مگر سبی میں تاریخی قلعہ کو ختم کرنے کی سازش کا سلسلہ جاری ہے