MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گواد،غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف بڑا ایکشن، 40 گرفتار

1 566

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر(ویب ڈیسک ) بلوچستان کے سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور محکمہ فشریز نے بلوچستان کے سمندری حدود میں غیرقانونی ماہی گیری کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا، آپریشن کپڑ، گوادر اور پشوکان میں غیر قانونی ماہی گیری کےخلاف کیا گیا۔

حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ماہی گیروں کی متعدد کشتیوں کی تلاشی لی گئی جبکہ پسنی میں بھی غیر قانونی جال استعمال کرنے پر 3ٹرالرز ضبط اور 40 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں گوادر میں پورٹ روڈ پر ’گوادر کو حق دو‘ تحریک نے جنم لیا تھا، جس کا پہلا مطالبہ بلوچستان کے ساحلوں سے غیر قانونی ماہی گیری کا خاتمہ شامل تھا

ماہی گیروں کا مطالبہ تھا کہ انہیں آزادی کے ساتھ سمندر میں جانے دیا جائے، سمندر میں جانے کے لیے خصوصی ٹوکن سسٹم کا خاتمہ کیا جائے۔

جس پر وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات کو “انتہائی جائز” قرار دیتے ہوئے ٹرالروں کے ذریعے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.