MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انڈر 19 ورلڈ کپ؛ زیادہ فتوحات میں پاکستان کا تیسرا نمبر

0 315

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک)آ ئی سی سی مینز انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ 14 جنوری سے 5 فروری تک ویسٹ انڈیز میں منعقد ہونے جارہا ہے۔پاکستان سمیت 16 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، 14 ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان گذشتہ برس نومبر میں آ ئی سی سی نے جاری کردیا تھا،

- Advertisement -

مستقبل کے سپراسٹارز اس ایونٹ سے عالمی منظرنامے پر ابھرتے ہیں، 2004 اور 2006 کی چیمپئن پاکستان نے 81 میچز میں 56 فتوحات سمیٹ کر ایونٹ کی تیسری کامیاب ترین سائیڈ کا اعزاز حاصل کررکھا ہے۔ایونٹ کی 34 سالہ تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو ایونٹ کی تاریخ کا بلند ترین مجموعہ ا سٹریلیا نے 2002 ایڈیشن میں کینیا کیخلاف 480 رنز بنارکھا ہے اور ان کی محض 6 وکٹیں گری تھیں، اسے ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ کے دوسرے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ بھی حاصل ہے،

کینیا کی ٹیم 22 اوورز کے اندر محض 50 رنز پرڈھیر ہوگئی تھی، کریگ سمنز 155، شان مارش 125 رنز بناکر نمایاں رہے تھے، جورج بیلی نے 26 بالز پر 56 رنز بنارکھے ہیں، نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ میں کینیا کیخلاف 2018 میں 4 وکٹ پر 436 رنز بنارکھے ہیں۔بھارت نے 2004 میں ڈھاکا پر اسکاٹ لینڈ کیخلاف 3 وکٹ پر 425رنز جوڑ رکھے ہیں، سری لنکا نے بھی کینیا پر 2018 میں 4 وکٹ پر 419 رنز بنارکھے ہیں،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.