MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چاغی: زمیندار و کسان برادری کی جانب سے محکمہ زراعت کی شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین

0 51

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چاغی (مسائل نیوز) تحصیل چاغی کے زمینداروں اور کسان برادری نے محکمہ زراعت بلوچستان کی گزشتہ سہ ماہی میں نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری، سیکرٹری زراعت نور احمد پرکانی، سیکریٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹ کے افسران و عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اس موقع پر ممتاز قبائلی و سماجی شخصیات ملک دلمراد محمد حسنی، چیئرمین محمد مراد محمد حسنی، حاجی جمعدار مولا بخش محمد حسنی، میر علی بخش محمد حسنی، کونسلر محمد داود محمد حسنی، حاجی عبدالرحمن محمد حسنی، نصیر احمد محمد حسنی، خدا بخش محمد حسنی، حاجی نعمت اللہ محمد حسنی، لاجبر خان محمد حسنی، حاجی خدائے نظر ساسولی اور مولوی محمد ابراہیم محمد حسنی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے ضلع چاغی میں جاری ترقیاتی و اصلاحاتی اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سہ ماہی میں محکمہ زراعت کی کارکردگی نے کسان طبقے میں نئی امید پیدا کی ہے۔ محکمے کی جانب سے زرعی پیداوار میں اضافہ، جدید طریقۂ کاشت کی تربیت، بیجوں اور کھادوں کی بروقت فراہمی جیسے اقدامات نے علاقے کے کسانوں کو حقیقی فائدہ پہنچایا ہے۔زمیندار برادری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر یہی سلسلہ برقرار رہا تو نہ صرف چاغی بلکہ پورے بلوچستان میں زرعی ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ چاغی جیسے پسماندہ اضلاع میں مزید زرعی منصوبے شروع کیے جائیں تاکہ کسان معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔کسان برادری نے محکمہ زراعت کے تمام افسران و ملازمین کو یقین دلایا کہ وہ زرعی ترقی کے جاری عمل میں بھرپور تعاون جاری رکھیں گے تاکہ بلوچستان زرعی خود کفالت کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.