MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار، بڑی پابندی عائد.

0 78

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے نئے اوقات کار پر عمل نہیں کریں گے تو ان کے خلاف دس لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا۔

صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول اب صبح پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے، اس بارے میں ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صبح 8 بجکر 45 منٹ سے قبل اسکول کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی، صوبے میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے کہا کہ نئی ٹائمنگز کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہے اور اس کی خلاف ورزی پر متعلقہ اسکول انتظامیہ کو پانچ سے دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اسکول ٹائمنگ کی خلاف ورزی یا شکایت کی اطلاع ای پی اے ہیلپ لائن 1373 یا گرین پنجاب ایپ کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔

پنجاب بھر کےاسکولوں کے صبح 8 بجکر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.