MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سوشل میڈیا پر خوبصورتی کے چرچے؛ عرفان پٹھان کی اہلیہ کی ویڈیو وائرل

0 305

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئیی (مسائل نیوز)سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کی اہلیہ صفا بیگ کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پرصارفین اپنی جانب متوجہ کرلیا جس میں ان کے باوقار انداز اور خوبصورتی کو سراہا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں صفا بیگ کو سفید چادر اوڑھے، سر پر اسکارف اور ہاتھ میں ہینڈ بیگ تھامے ایک کار کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ ان کی شخصیت میں مزید نرمی اور وقار کا تاثر پیدا کر رہی ہے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے صفا بیگ کی خوبصورتی اور ان کے باحجاب انداز کو سراہا ہے۔

یاد رہے کہ عرفان پٹھان ماضی میں پاکستان میں مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں کا حصہ بن چکے ہیں، خصوصاً اُس وقت جب وہ پاکستان کے خلاف افغانستان کی فتح کے بعد میدان میں افغان کھلاڑیوں کے ساتھ جشن مناتے نظر آئے تھے۔

حال ہی میں انہوں نے سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کے حوالے سے بھی متنازع تبصرہ کیا تھا، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ فی الوقت عرفان پٹھان کمنٹیٹر کے طور پر کرکٹ کے میدان سے جڑے ہوئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.