MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا اوباش چند گھنٹوں میں گرفتار

0 84

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد پولیس نے خاتون ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں اور اغوا کی ناکام کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورتص کے مطابق ملزم کو اسلام آباد میں تھانہ شالیمار کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کی تصویر یا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ شالیمار پولیس نے اُسے گرفتار کیا اور اُس سے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔

سامعہ حجاب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ایف آئی آر تھانہ شالیمار میں درج ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کئی روز سے تعاقب کرتا رہا اور اُس نے 31 اگست کی شام ساڑھے 6 بجے سامعہ حجاب کو زبردستی لے جانے کی کوشش کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.