ہائے اللہ، عمران خان کا مریم نواز پر طنزیہ وار سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
اسلام آباد(مسائل نیوز) گذشتہ روز سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کیا۔خطاب کے دوران انہوں نے سیاسی مخالفین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور مہنگائی کی وجہ سے وفاقی حکومت پر بھی سخت تنقید کی۔جلسے کے دوران عمران خان نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا ایک پرانا ویڈیو کلپ بھی چلایا جس میں وہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔
عمران خان نے مریم نواز پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ ہائے اللہ، کوئی پراپرٹی کدھر سے آئے گی،مجھے تو احساس پروگرام میں ڈال دو،میرے پاس تو ہے ہی کچھ نہیں۔عمران خان کے جلسے کے بعد سوشل میڈیا پر #ہائےاللہ ٹرینڈ کرنے لگ گیا اور لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔
ایک صارف نے کہا کہ مرشد بھی اچھا مذاق کر لیتے ہیں
- Advertisement -
۔
ایک صارف نے اسے عمران خان کی تقریر کا سب سے بہترین حصہ قرار دیا۔
اس کے علاوہ بھی کئی صارفین کی جانب سے عمران خان کی تقریر کا یہ کلپ دلچسپ تبصروں کے ساتھ شئیر کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ اتنی بڑی تعدا د میں لوگ جلسے میں آئیں گے سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں، سیلاب متاثرین کے مسائل حل کریں گے ساری پاکستانی قوم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، 3 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ٹیلی تھون میں ساڑھے 500 کروڑ روپے سے زائد جمع کیے، بیرون ملک پاکستانیوں نے دل کھول کر پیسہ دیااگر وقت ہوتا تو مزید ساڑھے 5 ارب روپے جمع ہو جاتے. انہوں نے براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر تمہیں پہلی دفعہ اندازہ ہوا ہو گا کہ فارن فنڈنگ کیا ہوتی ہے؟ یہاں طاقتور کیلئے ایک قانون اور کمزور کیلئے دوسرا قانون ہے بڑا ڈاکو چوری کرے تو وہ ملک کا وزیراعظم بن سکتا ہے واحد لیڈرتھا جسے آزاد عدلیہ کیلئے جیل میں ڈالا گیا میں نے جیل میں 4،5 دن گزارے وہاں مجھے سارے غریب چور نظر آئے جب اسمبلی گیا تو وہاں بڑے بڑے ڈاکو نظر آئے ان لٹیروں میں سے ایک فضل الرحمان بھی تھا، زرداری اور شریف خاندان بھی لٹیرے ہیں. چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک چور اوپر بیٹھے رہیں گے ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے، بیرونی سازش ہوئی امریکہ کو اپنے غلام چاہیے تھے، آصف زرداری نے ملک کا پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے گیا، 17 جولائی کو جب پہلا الیکشن آیا تو ہر حربہ استعمال کیا گیا سب کوششو ں کے باوجود حمزہ شہباز کو فارغ کرنا پڑا انہیں خوف آنا شروع ہو گیا کہ اگر الیکشن کروایا تو کیا ہو گا؟ انہیں میری دو تہائی اکثریت نظر آنا شروع ہو گئی، اس کے بعد مجھے ناک آﺅٹ کرنے کا منصوبہ بنایا گیادوسری سازش مجھے راستے سے ہٹانے کیلئے کی گئی بند کمرے میں فیصلہ ہوا لیکن مجھے پتہ چل گیا.
[…] آباد(مسائل نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی اداروں کے خلاف تقریروں سے […]