MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اہلیہ نے پاکستان کے خلاف ہاتھ ہولا رکھنے کیلئے کیوں کہا، عمر گل نے بتا دیا

0 302

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل نے کہا ہے کہ اہلیہ نے مذاق میں سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف ہاتھ ہولا رکھنے کا کہا ۔ایشیا کپ میں دو میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد افغانستان کی ٹیم سپر فور مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بنی جس کے بعد عمر گل کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کوچ صاحب پاکستان کے خلاف زرا ہاتھ ہولا رکھنا۔
عمر گل نے بتایا کہ اہلیہ نے مذاق میں سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف ہاتھ ہولا رکھنے کا کہا ،سوشل میڈیا پر وہ خاصا چل پڑا کیونکہ اس میں مجھے بھی ٹیگ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اب میں افغانستان ٹیم کا کوچ ہوں اور پروفیشنل ہوں پاکستان ٹیم کے لیے میرے جذبات ہیں کیونکہ پاکستان ٹیم سے کھیلتا رہا ہوں لیکن جس طرح دوسرے ٹیموں کے لیے پلان بناتے ہیں اسی طرح پاکستان کے خلاف پلان کریں گے۔
عمر گل نے کہا کہ پاکستان ٹیم بھی اچھی ہے اور اس کا کوچنگ اسٹاف بھی اچھا ہے، افغانستان کو ٹاپ ٹیم پاکستان کے خلاف کھیلنے کا فائدہ ہو گا ،کھلاڑی سیکھیں گے۔عمر گل نے بتایا کہ کوچنگ کو خوب انجوائے کر رہا ہوں، میرا شروع سے کوچنگ کی طرف رجحان تھا، میں جب کھیلتا تھا ساتھی کھلاڑیوں کو اپنے تجربے سے آگاہ کرتا تھا کیونکہ کرکٹ میرا شوق ہے ، میں اب کوچنگ کے ذریعے کرکٹ سے جڑا رہنا چاہتا ہوں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک ہونے کا بھی فائدہ ہوا،مینجمنٹ نے بہت مدد کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.