MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بارش کی تباہ کاریاں تحصیل وڈھ کے عوام کو درپیش مشکلات M PA اور M N A صاحبان کے نام کھلا خط

1 448

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریر: قادر خدرانی

محترم جناب ایم پی اے ایم ایں اے اور انتظامی آفیسرز صاحبان اُمید ہےکہ آپ سب خیریت سے ہونگے اورجہاں بھی ہیں خوش رہیں آباد رہیں

چار سال بعد آپ سب سے بزریعہ قلم ملاقات کا شرف حاصل ہورہا ہے یہی اُمید کے ساتھ کے آپ سب کے چاہنے والے ضرور میرے چند سطور کا یہ ٹوٹا تحریر آپ سب تک پہنچائیں گے

جناب والا عوامی مینڈیٹ عوام کی حقوق اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے والے ڈسٹرکٹ خصدار کے علاقہ تحصیل وڈھ کے تمام علاقے بارش اور سیلاب سے کافی متاثر ہوچکے ہیں رہنے کیلئے متعدد کچے مکانات چادر چار دیواری منہدم کچے راستے آمد رفت کیلئے بند ہوگئے ہیں پہاڑی علاقوں کی سڑکیں ناقابل سفر ہیں کچھ سڑک صف ہستی سے مٹ چکے ہیں کچھ بچے کچھے مرمت کے بغیر چلنے کے قابل نہیں محترم ان علاقوں کا واحد سہولت کچے سڑک ہیں اب وہ بھی نہیں رہے سڑک کے ساتھ اشیاء خوردونوش جمع پونجی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے دور دراز علاقوں کا شہروں سے رابطے منقطع ہوگئی ہے کئی روز گزرنے کے باوجود ارباب اقتدار مکمل خاموش

- Advertisement -

تحصیل وڈھ کے پہاڑی علاقوں رابطے سڑک بند تو وہیں لوگوں کی کھڑی فصلیں تباہ سینکڑوں ایکڑ فصلیں پانی میں بہہ گئے مال مویشی بھی سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں

ڈسٹرکٹ خصدار کا تحصیل وڈھ وہ علاقہ ہے جہاں کے دوردراز شہریوں کو عام موسم میں گھنٹوں بلکہ دنوں کا مسافت طے کرنے کے بعد اپنی ضرورت زندگی کیلئے شہروں تک پہنچ جاتے ہیں موجودہ بارشوں نے بین الصوبائی شاھراہ کئی روز بعد ںحال تو آپ اندازہ لگائیں کچے سڑکوں والی باسی کس حالت میں ہونگے رابطہ سڑکیں شہروں سے منقطع ہونے کی وجہ سے خوردنوش کی قلت کے ساتھ ساتھ اپنی مریضوں کو شہروں تک نہیں پہنچا سکتے وڈھ کے دوردراز علاقوں کے سڑکیں پہاڑی کافی دشوار ہیں حال ہی سیلاب سے متاثرہ ہوچکے ہیں ایسے علاقے ہے جہاں انتظامیہ کافی کوششوں کے بعد ان علاقوں متاثرین کیلئے راشن جانوروں کے زریعے پہنچائی ہے آڑینجی سڑک سہولت نہ ہونے کی وجہ سے سیلاب سے متاثر افراد کئی دن کھلے آسمان تلے سورج کی تپش اور رات کی ٹھنڈک سہنے پر مجبور تھے کچے مکانات منہدم، زرعی پیداوار تباہ جونپڑیاں زیرآب قیمتی سامان سیلاب کی نذر اور مال مویشی بہہ کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں کا فقدان
محترم ایم پی اے

جناب والا آپ جناب سے گزارش ہے آپ کا انتخابی حلقہ یعنی کہ وڈھ کے عوام اس مشکل وقت میں آپ کے منتظر ہیں

محترم جناب آپ کے حلقے میں سیلاب اور شدید بارش کی باعث سب تحصیل آڑینجی کنجڑ ماڑی سارونہ جھمبورو سمیت تمام علاقوں کے راستوں کی بندش اور وہاں کے مسائل آپ کے علم میں پہلے سے ہوگا پھر بھی تسلی کیلئے ایک بار پھر لکھنے کی کوشش کرتا ہوں
گزشتہ کئی دنوں سے خضدار اور وڈھ سے کئی کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہونے والے ان علاقوں میں شدید بارش اور سیلابی حملوں نے بہت نقصان دیا ہیں جس میں کنجڑ ماڑی سارونہ سمیت تمام علاقوں کو خصدار میں ملانے والا واحد راستہ سیلاب کے تباہی سے مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں سڑک بند سے اور وہاں کے مقامی کافی متاثر ہوچکے ہیں اشیاء خوردونوش کیلئے اور مریضیں بھی پھس چکے ہیں وہاں کے زرائع کے مطابق 24 جولائی سے ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے مکمل سڑک ڈوب چکا ہیں کئی مکان مہندم ہوچکے ہیں سیلابی ریلے زیادہ ہونے کی وجہ سے بڑی آبادی کا واحد سڑک بند کئی مقامات ختم ہوئے ہیں کئی کازبہ کو سیلاب بہاکر لے گئے ہیں اگر ہم وہاں کے باسیوں کی مشکلات کی بات کریں تو اس آفت سے ہزاروں مشکلات پیدا ہوئے ہیں حال ہی بارشوں کی وجہ سے کئی دنوں سے مقامی افراد خضدار یا وڈھ شہر کا رخ نہیں کرسکتے سڑک نہ ہونے کی وجہ سے راشن اور باقی گھریلوں سامان ختم ہونے کے قریب ہیں یا بلکل ختم ہوچکے ہیں زندگی کے دیگر معاملات کافی حد تک متاثر ہوچکے ہیں اور کئی گھروں میں پانی آنے کی وجہ سے سامان بے کار ہوچکے ہیں ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی زریعہ معاش بھیڑ بکریاں ہیں شہروں میں بیج کر گزر بسر کرتے ہیں سڑک بند سہولت نہ ہونے کی وجہ سے شہروں کا رخ نہیں کرسکتے
افسوس کی بات ہیں کہ ہفتے سے زیادہ دن گزرچکے ہیں مگر ایم پی اے اور انتظامیہ مکمل طورپر خاموش ہے اور یوں لگتا ہیں کہ یہ علاقے ڈسٹرکٹ خصدار تحصیل وڈھ کا حصہ نہیں ہیں انکی خاموشی اور اس طرف توجہ نہ دینا قابل مزمت ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں تھم نہ سکیں، مزید 13افراد کی اموات کی تصدیق کے بعد صوبے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.