MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاک فوج پر ہماری جان بھی قربان ہے،فرح عظیم شاہ

0 548

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)۔ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے گذشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک افواج اعلیٰ افسران سمیت 6 جوانوں کی شہادت پر افسو س کا اظہار کر تے ہو ئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج پر ہماری جان بھی قربان ہے۔پاک فوج ہماری حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے اور وطن عزیز کو درپیش ہر قسم کے چیلنجز میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔قوم بیرونی سازشوں کو سمجھے اور اپنی افواج کی عزت کرے، دشمن کی ہر قسم کی سازش خواہ وہ ہائیبرڈ وار ہو یاسوشل میڈیا کا پروپیگنڈاہو اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو۔دشمن ملک کو کمزور کرنے کیلئے قوم کو اپنی افواج کے خلاف کرنا چاہتاہے۔ہمیں ایک قوم کی طرح دشمن کی ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک افواج اعلیٰ افسران سمیت 6 جوانوں کی شہادت پر بہت دکھ ہوا ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اللہ سے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.