MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم کا آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کو ٹیلی فون لاپتہ ہیلی کاپٹر بارے تازہ ترین معلومات لیں

1 355

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے اور ان سے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر سے متعلق

تازہ ترین معلومات حاصل کیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے 12 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی کے 6 افسران کی سلامتی سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک بہترین پروفیشنل اور نہایت اچھے انسان ہیں

- Advertisement -

دعاگو ہوں کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ بحفاظت ہوں۔وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ وطن کے بہادر بیٹوں کی بحفاظت واپسی کے لیے خصوصی دعا کریں

،سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے فرض شناس بیٹے خدمت کی اعلی ٰمثال بن کر سامنے آئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اپنے بھائیوں

،بہنوں اور بچوں کی خدمت کا یہ عظیم جذبہ ہی پاکستان کی حقیقی طاقت ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ شب سے جاری تلاش کی کارروائیوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کو بطور آرمی چیف پانچ وزرائے اعظم کے ساتھ کام کر نے کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.