MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عید منانے کے لیے گھر جانے والوں کا ریلوے اسٹیشنوں پررش

0 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) عید منانے کے لیے گھر جانے والوں کا ریلوے اسٹیشنوں پررش،میڈیا رپورٹس کے مطابق پردیسیوں کی گھروں میں واپسی کے لیے انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرینیں بھی چلائیں،لاری اڈوں پر بھی مسافروں کا رش،ٹرانسپوٹرز نے کرایوں میں اضافہ کر دیاہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عید الفطر اپنے آبائی شہروں میں منانے جانے والوں کا ریلوے اسٹیشن پر رش رہا، پولیس نے پلیٹ فارموں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے اور مسافروں کی سہولت کیلیے ہر پلیٹ فارم پر کرنٹ ریزرویشن کاؤنٹر بھی لگائے تاکہ مسافروں کو ٹکٹ اور سیٹ کیلیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرینیں بھی چلائی ہیں۔
عید الفطر کی آمد پر پیاروں کے ساتھ عید منانے والے شہری آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے تاہم ٹرانسپوٹرز نے اضافی کرایے وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔

- Advertisement -

کراچی سے راولپنڈی جانے کے لیے مقررہ کرایہ 3900 تک ہے تاہم شہریوں سے 6000 روپے تک وصول کیے جانے لگے۔ریلوے انتظامیہ کی جانب سے عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلیے خاطرخواہ بہتر انتظامات کئے گئے ہیں جس سے سفر کرنے والوں کو کافی سہولت مل جاتی ہے، عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے کا الگ ہی مزہ ہے، عید کے دنوں میں سب اکھٹے ہونے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں۔

چند روز قبل ریلوے انتظامیہ نے عید الفطر پر رش کے باعث عید اسپیشل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے ان کی تعداد 3 سے بڑھا کر 5 کردی تھی ، اس سلسلے میں پہلی عید اسپیشل ٹرین 29 اپریل کو کراچی سٹی سے سہ پہر ڈھائی بجے روانہ ہوکر اگلے روز رات 11 بجے پشاور کینٹ پہنچی تھی ، دوسری ٹرین کوئٹہ سے صبح 10 بجے روانہ ہو کر اگلے روز سہ پہر 3 بجے راولپنڈی پہنچی تھی۔
بتایا گیا تھا کہ تیسری ٹرین 30 اپریل کو کراچی کینٹ سے رات 7 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہو کر رائیونڈ ریلوے اسٹیشن سے ہوتی ہوئی اگلے روز سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ چوتھی ٹرین 7 مئی کو راولپنڈی سے صبح 9 بجے روانہ ہو کر گجرات، لاہور اور سبی سے ہوتی ہوئی اگلے روز سہ پہر 2 بج کر 15 منٹ پر کوئٹہ پہنچے گی جبکہ آخری اور پانچویں عید اسپیشل ٹرین 8 مئی کو لاہور سے دن 11 بجے روانہ ہو کر اگلے روز صبح 7 بج کر 15 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔
علاوہ ازیں عید الفطر کے دوران ٹرین کا سفر کرنے والوں کے لیے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا ، راولپنڈی سے کراچی تک چلنے والی سرسید ایکسپریس نے عید کے دن کے لیے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے جب کہ پاکستان ریلوے نے عید کے 3 روز مسافروں کے لیے ٹکٹ میں 30 فیصد رعایت کی جائے گی یہ رعایت عید کے تینوں دن جاری رہے گی ، اسی طرح نجی شعبے میں راولپنڈی سے ملتان جانے والی ٹرین تھل ایکسپریس کے کرایوں میں بھی کمی کی گئی ہے ، اس کمی کا اطلاق عید الفطر کے ایام میں کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.