وقار ذکا نے وفاقی وزیر تعلیم کو ہدف بنالیا
کراچی (ویب ڈیسک)ٹی وی ہوسٹ وقار ذکا حالیہ دنوں میں پاکستانی طالبعلموں کے امتحانات کی منسوخی کے لیے آواز بلند کرتے نظر آئے ہیں۔وقار ذکا کی جانب سے اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو ہدف بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر زبانی حملے کیے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر پہلے ہی جبران ناصر کو بلاک کرچکے ہیں اور لگتا ہے
- Advertisement -
کہ وقار ذکا اس فہرست میں اگلے نمبر پر ہوں گے۔اپریل کے شروع میں امتحانات جاری رکھنے کے فیصلے پر وقار ذکا نے شفقت محمود کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ کو اس فیصلے پر افسوس ہوگا۔مگر اب وقار ذکا نے وفاقی وزیر کو ایک پھل کے نام سے پکارتے ہوئے کہا ‘میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ آپ کو افسوس کرنا ہوگا، اب طالبعلم آپ کو مستعفیٰ ہونے پر مجبور کریں گے’۔شفت محمود کو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پرکیمبرج سسٹم امتحانات کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور وہ طالبعلموں کی بدزبانی کا ہدف بنے تھے
[…] نیوز)سابق ٹی وی میزبان وقار ذکا کے کرپٹو کرنسی سکینڈل میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری […]