MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میں نہیں چاہتا جو میرے ساتھ ہوا وہ بابر یا کسی اور کے ساتھ ہو، سرفراز احمد کا اہم انکشاف

0 196

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتا جو میرے ساتھ ہوا وہ بابر اعظم یا کسی اور کے ساتھ ہو۔سرفراز احمد نے حال ہی میں یوٹیوب کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘کپتان بننے میں وقت لگتا ہے،

- Advertisement -

بابر ابھی کپتانی سیکھ رہا ہے، ہر شخص میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے اور انسان غلطی کرکے ہی سیکھتا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے م،طابق انہوں نے کہا کہ ‘میں نہیں چاہتا جو میرا ساتھ ہوا وہ بابر یا کسی اور کھلاڑی کے ساتھ ہو، میرا بابر کو مشورہ ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ روابط بڑھائیں اور اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔دوسری جانب نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نے بابر کے بطور کھلاڑی ہونے پر تبصرہ کیا۔سرفراز نے کہا کہ بابر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا نمبر ون بیٹر ہے اور اس کی صلاحیتوں پر کوئی شبہ نہیں، میں اپنی کپتانی میں بھی اسے اوپنر کھیلنے دوں۔سابق کپتان نے کہا ‘بابر اوپننگ کے لیے بہترین ہے، اگر اسے اچھا ساتھ ملے تو قومی ٹیم کسی بھی ہدف کا باآسانی تعاقب کرسکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.