MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایران میں دودھ دہی کی دکان پر 2 بے حجاب خواتین کی آمد، پھر شہری نے ایسی حرکت کردی کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے

3 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تہران (مسائل نیوز) ایران میں ایک شخص نے دکان میں خریداری کے لیے آنے والی دو بے حجاب خواتین کے سروں پردہی انڈیل دیا جس کے بعد عدالت نے خواتین سمیت مذکورہ شخص کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔حجاب قانون کی خلاف ورزی پر دونوں خواتین کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔

31 مارچ کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک معمر خاتون اور ایک لڑکی دکان میں داخل ہوئیں، خاتون کے سر پر سکارف تھا جب کہ لڑکی کے بال کُھلے ہوئے تھے۔اسی دوران ایک شخص دکان میں داخل ہوا اور لڑکی سے کچھ گفتگو کی، بعدازاں اس نے دہی لڑکی اور پھر خاتون کے سروں پر انڈیل دیا جس کے بعد دکاندار اس شخص کو مارنے کے لیے بھاگا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔

 

- Advertisement -

اس حوالے سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اگرکچھ لوگ حجاب کونہیں مانتے تو انہیں قائل کیا جائے، حجاب ایک قانونی ضرورت اور قانونی معاملہ ہے۔خیال رہے کہ ایران میں عوامی مقامات پرخواتین کا سرڈھانپنا لازمی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز)ایران میں ایک شخص نے ایک دکان میں خریداری کے لیے آنے والی دوبے پردہ خواتین کے سروں پردہی انڈیل […]

  2. […] ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سرکاری دورے پر شام پہنچ گئے […]

  3. […] دہی کے حیران کن فوائد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.