MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے آنے والے زائرین کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

1 188

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض (مسائل نیوز)سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کیلئے آتے ہوئے متعدد چیزیں ساتھ سعودی عرب لانے سے گریز کی ہدایت کردی،وزارت حج و عمرہ نے مالی فراڈ سے بچنے کیلئے عمرہ زائرین کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

- Advertisement -

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت نے سفارش کی کہ عمرہ کیلئے سعودی عرب آنے والے60ہزار ریال سے زیادہ کی رقم نہ لائیں، اسی طرح اپنے ساتھ سونا، قیمتی پتھر، قیمتی دھات اور دیگر قیمتی اشیا لانے سے بھی مکمل گریز کریں۔سعودی عرب نے آنیوالے زائرین سے کہا کہ بینکنگ ایپس ڈاون لوڈ کرنے میں احتیاط کریں، بینک کارڈ کی معلومات کسی کو نہ دیجئے، رقم کو کسی بھی صورت کسی نامعلوم ذرائع سے منتقل کرنے سے بچیں۔زائرین کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ کوئی بھی ادائیگی کرنے سے پہلے الیکٹرانک لنکس کی جانچ پڑتال کرلی جائے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر انداز کرنے کی ضرورت ہے، جب دھوکہ دہی کا شبہہ ہو یا فراڈ ہوجائے تو فوری بینک اور مجاز حکام کو مطلع کردیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کیلئے آتے ہوئے متعدد چیزیں ساتھ سعودی عرب لانے سے گریز کی ہدایت کردی،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے عمرہ زائرین کو 60 ہزار ریال […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.