MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت نے ڈیزل پر لیوی بڑھا دی

0 187

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) حکومت نے ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی5روپے بڑھا دی۔ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی50روپے فی لیٹر تک ہوگئی۔عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی50روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔پیٹرول پر لیوی پہلے ہی50روپے فی لیٹر کی شرح سے عائد ہے۔لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی13روپے78پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 2 روپے 83 پیسے فی لیٹر کی شرح سے عائد ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ15روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 10، 10 روپے کمی کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.