موسمیاتی تبدیلی و دیگر ماحولیاتی تبدیلی سے بچنے کیلئے پودوں اور درختوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہیں،کاشف حیدری
کوئٹہ (مسائل نیوز ) نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما کاشف حیدری نے شجر کاری مہم کے تحت ہزارہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں درخت اور پودے لگائے۔اس موقع پر انہوں نے کہادرخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، موسمیاتی تبدیلی و دیگر ماحولیاتی تبدیلی سے بچنے کیلئے پودوں اور درختوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہیں، شجر کاری مہم کے سلسلے میں اتحاد تاجران بلوچستان کے محمد ضیاء صالحی و دیگر مختلف اداروں اور افرادکی کارکردگی قابل ستائش اور قابل داد ہیں، ہر شہری کم از کم ایک درخت لگاکر ماحول کو آلودگی سے بچانے میں کردار ادا کریں۔ یہ بات انہوں نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں درخت لگانے کے موقع پر سوشل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پودے اور درخت لگا کر صرف فوٹو سیشن نہ کریں بلکہ انکی مناسب دیکھ بال کریں، درخت ماحول کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقینا درخت اور پودوں کے بے شمار فوائد ہے، اس ضمن میں ہزارہ ٹاؤن، گردنواح اور مختلف علاقوں میں اتحاد تاجران بلوچستان کے محمد ضیاء صالحی، محمد حسین، انجینئر اصغر حیدری، علی محمدی، سماجی کارکن علی رضا (قلندری)، منظور حیدری د ویگرمختلف اداروں اور افراد کیجانب سے بڑی تعداد میں درخت اور پودے لگانا قابل ستائش اور قابل تقلید عمل ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر شہری اپنے گھر، دکان، گلی اور سڑک پر کم از کم ایک درخت لگاکر ماحول کو آلودگی سے بچانے میں کردار ادا کریں،مزید انہوں نے کہا کہ پودے اور درخت لگا کر صرف فوٹو سیشن نہ کریں بلکہ انکی مناسب دیکھ بال کو بھی یقینی بنائیں۔