مسجد میں رقص کا معاملہ؛ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد
لاہور(ویب ڈیسک ) مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور مسجد کا تقدس پامال کرنے کے کیس عدالت نے ملزمہ صبا قمر اور ملزم بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ضلع کچہری لاہور میں صباقمر اور بلال سعید کی مسجد وزیر خان میں رقص کرنے کے کیس میں دائر بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
- Advertisement -
عدالت نے ملزمہ صبا قمر اور ملزم بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے ملزمان کی مقدمے سے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے عبوری فیصلے میں ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کیں۔کیس کا پس منظراگست 2020 میں سوشل میڈیا پر
صبا قمر اور بلال سعید کے گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان کے تقدس کو پامال کیا گیا تھا۔ویڈیو پر سماجی اور مذہبی حلقوں سمیت سوشل میڈیا پر اس کی بھرپور مذمت کی گئی تھی۔ مسجد وزیر خان کے تقدس کی پامالی کرنے پر اداکارہ اور گلوکار کے خلاف لاہور کے اکبری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
[…] کبری خان، سجل علی اور مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی کی مہم شروع ہو گئی، کبری خان نے خاموشی توڑتے ہوئے میجر عادل راجہ کو چیلنج دیا ہے، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ابتداء میں اس لئے خاموش رہیں کیونکہ ایک جعلی ویڈیو ان کے وجود کو نہیں مٹا سکتی انہوں نے کہا کہ اب بہت ہو گیا، ان کا کہنا تھا کہ آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی شخص بیٹھے بٹھائے مجھ پر انگلی اٹھائے گا تو یہ آپ کی سوچ ہے، انہوں نے میجر عادل راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر عادل راجہ اس سے پہلے کہ آپ کسی پر انگلی اٹھائیں آپ کے پاس ثبوت ہونے چاہئیں،اداکارہ کا میجر عادل راجہ کو مخاطب کرکے کہنا تھا کہ ان کے پاس صرف تین دن ہیں کہ ثبوت سامنے لائیں، ورنہ اپنا بیان واپس لیں، کبری خان نے مزید کہا کہ میں صرف یہاں کی نہیں بلکہ برطانوی شہریت بھی رکھتی ہوں، اس لئے میں تمہارے پیچھے وہاں بھی آؤں گی کیونکہ میں سچ پر ہوں، میں حق پر ہوں اور میں کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتی۔ […]