بلا تفریق شہروں کے تحفظ کیلئے کھڑا رہوں گا،نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی کا اعلان
نیویارک(مسائل نیوز)ظہران ممدانی نے نیویارک میئر کے عہدے کا حلف اٹھالیا، 34 سالہ ظہران ممدانی نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا۔ سٹی ہال میں منعقدہ تقریب میں ممدانی نے اپنے دادا، دادی کے قرآن پاک استعمال کیے۔
ظہران ممدانی نے نیو یارک کا میئر بننا اپنے لیے اعزاز قرار دیا، ظہران ممدانی نے خطاب میں کہا کہ آج سے نئے عہد کا آغاز ہوگیا، اگر آپ نیو یارک کے شہری ہیں تو میں بلاتفریق آپ کا میئر ہوں۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ سب کا تحفظ کروں گا، نیویارک کے شہریوں کے ساتھ ہر طرح کے حالات میں کھڑا رہوں گا۔
درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے ظہران ممدانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔
ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے ساتھ ایک صدی میں کم عمر ترین میئر بھی بن گئے ہیں