اسلام آباد (مسائل نیوز) ایف آئی اے نے ق لیگی رہنما مونس الہیٰ کے فرنٹ مینوں کے خلاف انکوائریاں شروع کر دیں۔پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر ،ارم امین اور ارشد اقبال کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی۔متعلقہ افراد کے اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشنز پر انکوائری کا آغاز کیا گیا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ارم امین مونس الہیٰ کی کمپنی میں کام کرتی ہیں۔
تینوں افراد کے اکاؤنٹس سے مونس الہیٰ اور فیملی کے افراد کے اکاؤنٹس میں پیسے منتقل ہوئے۔تینوں افراد کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ان کے پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ خیال رہے کہ 15 جون2022ء کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )لاہورنے مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کے دو فرنٹ مینز نوازبھٹی اور مظہر اقبال کو گرفتار کیا تھا،مونس الہٰی کے خلاف مقدمہ منی لانڈرنگ کے الزام میں درج کیا گیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں شواہد ملنے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔
مونس الٰہی کے خلاف ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجنے کا الزام ہے جبکہ ان کے فرنٹ مینز نوازبھٹی اور مظہر اقبال کو بھی گرفتار کیا گیا یہ ملزمان مونس الٰہی ان کے ذریعے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کی خرد برد کرتے تھے۔مقدمہ درج ہونے پر مونس الہی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پہلے بھی ایسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کر چکا ہو ں، ن لیگ والے کچھ بھی کر لیں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو ں اور کھڑا رہوں گا ، شریف کی اصلیت کو جانتے تھے اس لیئے کسی لالچ میں نہیں آئے ہمیں پتہ تھا کہ انہوں نے یہ گھٹیا حرکتیں کرنی ہیں ان میں شرم ہو گی تو مجھ سے سوال پوچھیں گے ، عمومی طور پر ایف آئی آر درج کرنے سے پہلے نوٹس دیا جاتا ہے انہوں نے نوٹس سے پہلے ہی ایف آئی آر کاٹ دی۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Next Post
1 Comment
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے […]