MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چیٹ جی پی ٹی پر لوگ سب سے زیادہ کن فیچرز کو استعمال کرتے ہیں؟ اوپن اے آئی نے فہرست جاری کردی

0 73

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)30 نومبر کو چیٹ جی پی ٹی کو متعارف کرائے 3 سال مکمل ہوگئے اور اس موقع پر اوپن اے آئی نے اس آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ کے حوالے سے چند دلچسپ اعداد و شمار جاری کیے۔

ان اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ لوگوں کی جانب سے دنیا کے سب سے زیادہ مقبول اے آئی ٹول کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔

نومبر 2022 میں چیٹ جی پی ٹی کو جب متعارف کرایا گیا تو اس کے بارے میں بہت کم افراد جانتے تھے مگر آج یہ دنیا کا مقبول ترین اے آئی چیٹ بوٹ ہے۔

درحقیقت ہر سیکنڈ یہ 29 ہزار کے قریب میسجز کے جوابات دیتا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق ہر ہفتے 80 کروڑ افراد چیٹ جی پی ٹی کو مختلف مقاصد جیسے روڈ ٹرپ سے لے کر سامان کی خریداری کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

تو لوگ چیٹ جی پی ٹی کو کیسے استعمال کرتے ہیں؟
تو ہم کیسے چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرتے ہیں؟ اوپن اے آئی کے مطابق تین چوتھائی چیٹس میں عملی رہنمائی، تفصیلات کے حصول اور لکھنے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔

دفتری امور کے لیے رائٹنگ یا کچھ تحریر کرانے کے لیے لوگوں کی جانب سے اس اے آئی چیٹ کو استعمال کیا جاتا ہے، جیسے کسی تحریر کو درست کرانا یا ترجمہ کرانا وغیرہ۔

اوپن اے آئی کی جانب سے عالمی سطح پر اس اے آئی چیٹ بوٹ کے زیادہ استعمال کے 6 ذرائع کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

- Advertisement -

1۔ تصویر کو اپ لوڈ کرنا۔

2۔ ویب سرچنگ۔

3۔ کسی reasoning ماڈل کو استعمال کرنا۔

4۔ کسی تصویر کو بنوانا۔

5۔ ڈیٹا کا تجزیہ۔

6۔ ڈکٹیشن۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تصویر کو اپ لوڈ کرنا تصاویر بنوانے سے زیادہ مقبول فیچر ہے۔

یعنی لوگوں کی جانب سے اپنی تصاویر کو چیٹ جی پی ٹی پر اپ لوڈ کرکے اسے بہتر بنانے کا کہا جاتا ہے اور مکمل اے آئی مواد تیار کرانے میں زیادہ دلچسپی ظاہر نہیں کی جاتی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.