MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شریعت کے نفاذ کیلئے ملک میں مسلح جدوجہد جائز نہیں، مفتی تقی عثمانی

0 331

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)معروف عالمی دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے مختلف مکتبہ فکر میں سود سے متعلق کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ شریعت کے نفاذ کیلئے ملک میں مسلح جدوجہد جائز نہیں۔کراچی میں حرمت سود کے

- Advertisement -

موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ سودی نظام کا خاتمہ ہو اور اس پر کام کیا جائے، حرمت سود سیمینار کا مقصد سودی نظام کا خاتمہ ہے۔ سود کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے متفقہ طور پر آواز بلند کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ سود کے خاتمے کیلئے کوشش کریں۔ بلا سود بینکاری کو عملی طور پر لاگو کیا جائے۔ مسلمانوں کے مختلف مکتبہ فکر میں سود سے متعلق کوئی اختلاف نہیں۔ ایسا فورم وجود میں آنا چاہئے جس میں سلگتے مسائل پر متفق موقف پیش ہو۔انہوںنے کہا کہ شریعت کا نفاذ اہم ترین ہے لیکن مسلح جدوجہد کی ضرورت نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.