MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون سامنے آگئی، چار پلیئرز کا ڈیبیو

1 273

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز)راولپنڈی میں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں آج کا میچ کھیلنے والوں کو پریکٹس کرتے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں جن 11 کھلاڑیوں کو دکھایا گیا ان میں عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، بابر اعظم، سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی، زاہد محمود، محمد رضوان، آغا سلمان اور نسیم شاہ شامل ہیں ۔پاکستان کی جانب سے آج سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود ڈیبیو کررہے ہیں، چاروں کو ٹیسٹ کیپ دےدی گئی۔اس سے قبل اگست 2003 میں بنگلادیش کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں چار کھلاڑیوں کا ڈیبیو ہوا تھا۔19 سال قبل کراچی میں محمد حفیظ، عمر گل، شبیر احمد اور یاسر حمید کا ڈیبیو ہوا تھا۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو پنڈی ٹیسٹ میں شرکت کے لیے کلیئرنس دے دی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کی سٹیڈیم میں بلی کے بچے کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر وائرل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.