انتخابات ہی ملکی سالمیت کے ضامن ہیں ۔احمدندیم اعوان
کراچی (مسائل نیوز ) اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نےکہا ہے کہ نمایاں سیاسی
جماعتیں
نااہلی کی بناءپر اپنی مقبولیت کھوچکی ہیں ۔ کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔حکمران ٹولہ ایک دوسرے پر الزام تراشی کر کے وقت گزارنے میں مصروف ہے۔ گالم گلوچ و الزام تراشی کی سیاست سے ملکی وقار مجروح ہورہاہے۔ انتخابات ہی ملکی سالمیت کے ضامن ہیں۔ اللہ اکبر تحریک اس مروجہ سیاست کو بدلنے اور ہم وطنوں کی خدمت کی سیاست کا جذبہ لے کر میدان میں آئی ہے۔گلشن اقبال میں واقع زونل آفس میں ذمہ داران سے حالیہ سیاسی صورتحال پر گفتگوکرتے ہوئے احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی افراتفری کےباوجود کراچی کی فضا بدل رہی ہے ۔عوام موروثی سیاست کوٹھکرا کر خدمت گزاروں کےساتھ کھڑے ہورہے ہیں ۔سیاسی جماعتوں کے پاس عوام میں جانے کےلیے کوئی کارگردگی نہیں ہے۔کراچی کی ترقی اور خوشحالی سمیت وسائل کے تحفظ کےلیےدیانتدارقیادت کو آگے آنا ہوگا۔ فرسودہ ملکی نظام کی وجہ سے لوگ مفلسی کا شکار ہیں۔ مہنگائی نےعوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ کراچی میں پانی ، بجلی ،گیس ،تعلیم ،صفائی ،صحت اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی مسائل حل کرنےکےلیےعوام اپنے درمیان سے ہی اپنے نمائندے منتخب کرنا ہوں گے ۔جو عوام کے وسائل کا تحفظ کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں ۔اللہ اکبرتحریک خدمت کی سیاست کرنے سیاست کے میدان میں آئی ہے۔ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے۔