سیاست میں غیر مہذب زبان استعمال کرنیکا رواج عمران خان نے ڈالا، علی مدد جتک
کوئٹہ (مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو خون کی ہولی اور انتشار کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں، قوم نے ادراک کرلیا ہے کہ انکے جذبات کو ملک مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے لانگ مارچ شروع ہوتے ہی ناکام ہوگیا ہے۔ عمران نیازی ذوالفقار علی بھٹو کیخلاف منہ سنبھال کر بات کریں، بصورت جیالے انہیں انہی کی زبان میں جواب دینا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک و قوم کا نقصان کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا سیاست میں بد اخلاقی اور غیر مہذب زبان استعمال کرنے کا رواج عمران خان نے ڈالا ہے، وہ دانستہ طور پر ملکی سلامتی کے اداروں کیخلاف ایسی زبان استعمال کررہے ہیں کہ جس کی وجہ سے ریاست پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم بالخصوص نوجوانوں نے عمران خان کے مذموم عزائم کو بھانپ لیا ہے اور انکے لانگ مارچ کومسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مایوس کن مارچ کی وجہ سے عمران خان کبھی رات کو سفر نہ کرنے تو کبھی کئی کئی دن تک سفر جاری رکھنے کی بات کر رہے ہیں عمران نیازی کے بس کی بات نہیں کہ وہ چےئر مین بلاول بھٹو زرداری کی طرح عوامی لانگ مارچ کریں جس نے عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجا ۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو خونی اور انتشار مارچ میں تبدیل کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو صرف اور صرف ناکامی مارچ ملے گا اور اتحادی حکومت تمام ترمعاملات کو خوش اسلوبی سے چلاتے ہوئے مقررہ وقت پر عام انتخابات کروائے گی ۔
- Advertisement -