MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مہنگائی کی ستائے عوام کیلئے بری خبر، آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

0 130

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز)صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 100 روپے بڑھ گئی۔

- Advertisement -

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2400 روپے کا ہو گیا ہے، فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2600 روپے ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے اعلانات اور دعوں کے برعکس سرگودھا میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سفید آٹے کے گٹو کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سرخ آٹے کے نام سے فروخت ہونے والے گٹو کی قیمت 10 روپے تک بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں بیشتر مقامات پر سرکاری نرخوں پر آٹا دستیاب نہیں ہے۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.