سیلاب زدگان کے کیپموں میں میں پانی کی ترسیل کو یقینی بنایا جارہا ہے،چیف آفیسر ڈھاڈھار منیر مگسی
ڈھاڈر(مسائل نیوز)سیلاب زدگان کے کیپموں میں میں پانی کی ترسیل کو یقینی بنایا جارہا ہے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران بنگلزئی کی خصوصی ہدایت پر متاثرین میں گرم کھانے پینے کی چیزیں بلاطل جاری ہیں میونسپل کمیٹی ڈھاڈر کا عملہ ہمہ وقت اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے یہ بات میونسپل کمیٹی ڈھاڈر کے چیف آفیسر میر گل منیر مگسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کو کسی قسم کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے کیمپوں کی صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا ہوا ہے پینے کے صاف پانی کے لیے چوبیس گھنٹے عملہ اپنی خدمات میں یش پیش ہے مختلف علاقوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دی ہوئی ہیں محکمے میں ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے مصیبت کی اس گھڑی میں میونسپل کمیٹی کا کوئی بھی اہلکار غفلت میں پایا گیا اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائی گی اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا ہم پر فرض بنتا ہے کہ سیلاب زدگان متاثرین کو کسی قسم کی کمی محسوس نہ ہونے دیں انہوں کہا بولان قومی شاہراہ کی مرمت کے کام میں پہلے روز سے ہی لوکل گورنمنٹ اور میونسپل کمیٹی ڈھاڈر اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے مخیر حضرات اور مختلف این جی اوز جو کے رضاکارانہ طور پر کام کر رہی ہے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ کچھی ضلع کے سیلاب متاثرین کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت مخیر حضرات و این جی اوز کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کی بحالی جلد ممکن ہوسکے
[…] (مسائل نیوز) بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے کے سیلاب زدگان کے لئے قائم کئے گئے فنڈز میں امدادی رقوم آنے کا سلسلہ […]