MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اپوزیشن سازش کا حصہ نہیں تو خط دیکھنے سے بھاگی کیوں

0 433

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن سازش کاحصہ نہیں توخط دیکھنے سے بھاگ کیوں رہی ہی ایک بیان میں اسدعمر نے کہا کہ خط کے جعلی ہونے کا ڈرامہ بند ہو جانا چاہیے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کے بعد یہ بحث ختم ہونی چاہیے عمران خان کسی ڈرتا ہوتا تو عالمی طاقتوں کیسامنے کھڑانہ ہوتا۔
اسدعمر نے کہا کہ 10، 15 ارب اگر باہر سے پھینکے جائیں تو چند لوگ ٹریپ میں آہی جاتے ہیں ہم اپوزیشن کے مطالبے پر ایوان میں خط کامعاملہ لانے کیلئے قرارداد لائے لیکن اپوزیشن نے اس تحریک کی مخالفت کردی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن اپنے ہی مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی اپوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کااجلاس بلانے کا کہا تھا ا پوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کابائیکاٹ کردیا اگر اپوزیشن سازش کاحصہ نہیں توخط دیکھنے سے بھاگ کیوں رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں شرکاکوتفصیلات فراہم کی گئیں یہ بحث ختم ہوجانی چاہیے کہ غیرملکی مراسلہ حقیقت ہے یا نہیں، رائے آئی کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی میں حقائق رکھے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہتی تھی بتادیں عدم اعتمادسیپیچھے ہٹ جائیں گے بدقسمتی ہے اتنے بڑے ایشو پر بھی اپوزیشن سیاست کو ترجیح دیتی ہے کمیٹی میں اپوزیشن نے شرکت نہ کر کے واضح کیا انہیں پہلے سے علم تھا اعلامیہ سے ثابت ہوگیاغیرملکی مراسلہ ایک حقیقت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.