MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ شہر میں پانی کی شدید قلت ہے جس کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہیں،آصف ترین کی ایم ڈی واسا سے ملاقات

0 269

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد آصف ترین کی قیادت میں پارٹی وفد نے ایم ڈی واسا امیر لطیف رانا سے ملاقات کی کوئٹہ میں پانی کے مسائل بالخصوص پشتون، ترین روڈ، تاروچوک اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو پانی کے درپیش مسائل سے ایم ڈی واسا اور دیگر متعلقہ حکام کا آگاہ کیا اس موقع پر محمد آصف ترین نے کہا کہ پانی انسانی زندگی کا اہم ترین عنصر ھے جس کے بغیر زندگی کا وجود ممکن نہیں ہم اس حقیقت سے بخوبی واقف اور باخبر ھے کہ کوئٹہ شہر میں پانی کی شدید قلت ہے جس کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہیں

- Advertisement -

لیکن اس کے برعکس دستیاب پانی کو جو چند غیر ذمہ دار اور بے حساس عملہ جان بوجھ کر پانی کی عوام تک رسائی میں ذاتی مفادات کی خاطر خلل پیدا کر رھے ہیں اس کی نشاندہی ہماری ذمہ داری اور سدباب ایم ڈی واسا اور محکمہ واسا کی ذمہ داری ہے آج ہماری ایم ڈی واسا سے ملاقات تاروچوک، ترین اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو پانی کے درپیش مسائل کے بارے میں تھی ہم ایم ڈی واسا کے مشکور ھے جنہوں نے ہماری نشاندہی پر احکامات جاری کئے اور مسائل کے حل کی مکمل یقینی دہانی کروائی ہے وفد میں پاکستان تحریک انصاف کے بلال اچکزئی، جمال عبدالناصر، منیر بڑیچ، عارف خاں، اختر کاکو ،عارف بڑیچ اور دیگر بھی موجود تھے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.