MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا

1 279

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا

پی پی 112 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈربلال اشرف بسرا نے پارٹی چھوڑنےکا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،عوام کیلئے بری خبر

 

بلال اشرف کی جانب سے پارٹی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان کے ذریعے کیا گیا۔بیان میں بلال اشرف بسرا نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیاہے۔بلال اشرف بسرا کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔

 

قرآن پاک کو بےحرمتی سے بچانے والی بہادر خاتون کی ویڈیو وائرل

- Advertisement -

9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

 

ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

پیٹرولیم کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،عوام کیلئے بری خبر

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.