ملک میں چینی کے کم ذخائر کی خبریں شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اہم بیان آگیا
اسلام آباد (مسائل نیوز)ملک میں چینی کے کم ذخائر کی خبریں ، شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اہم بیان آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے منسٹری آف کامرس کے سرپلس چینی کےکم ذخائر کے حوالے سے بیان کی تردید کردی۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سرپلس چینی کے ذخائر کے حوالے سے کامرس منسٹری کے اعداد و شمارحقائق سے منافی ہیں، ملک میں اس وقت 2 ملین ٹن چینی کے فاضل ذخائر موجود ہیں۔