MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عہدے آنی جانی چیز،سیاست کو خدمت کا درجہ دیتا ہوں،اصل کام اللہ کی مخلوق کو راضی کرنا ہے،وزیر اعلی حمزہ شہباز

0 268

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، فیصلے سے پنجاب میں 3 ماہ سے جاری آئینی بحران کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو گا ، امید ہے کہ اس فیصلے کے اثرات صوبے کے عوام کے لئے خیر کا باعث بنیں گے،ماڈل ٹائون میں اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عہدے آنی جانی چیز ہے، اصل کام اللہ کی مخلوق کو راضی کرنا ہوتا ہے ،سیاست برائے سیاست کا قائل نہیں بلکہ سیاست کو خدمت کا درجہ دیتا ہوں،مخلوق خدا کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا میری زندگی کا مقصد اوردکھی انسانیت کی تکالیف کا مداوا میری سیاست ہے،وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی انا پرستی کی تسکین کے لئے صوبہ کو آئینی بحران میں دھکیلا اور اس کا سب سے زیادہ نقصان صوبے کے عوام کو اٹھانا پڑا،انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے آئین اور قانون سے کھلواڑ کیا ان کے چہرے قوم کے سامنے ہیں، مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے،آئین اور قانون کے ماروا کوئی اقدام نہیں کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.