MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئیندہ بجٹ میں کوئٹہ شہر اور مضافاتی علاقوں کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز).وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ شب پی کے میپ کے رہنما نواب ایاز خان جوگیزئی کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی پی کے میپ کے چئیرمین محمود خان اچکزئی بی این پی مینگل کے رہنما عبدالولی خان کاکڑ سمیت دیگر سیاسی رہنما بھی تقریب میں شریک تھے اس موقع پر وزیراعلء نے تقریب میں شامل سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان سے صوبے کی روایات کے مطابق حال احوال کیاپی کے میپ کے چئیرمین محمود خان اچکزئی سے ہونے والی میں ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال صوبے کے مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کوئٹہ کی بہتری کے لیے جامع ترقیاتی پروگرام پر کام جاری ہے کوئٹہ ترقیاتی پیکج پر گزشتہ دور حکومت میں روکے گیے کام کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے اور شہر کی صفائی کے لیے کیوایم سی اور پانی کے مسلۂ کے حل کے لیے واسا کو خطیر فنڈز کا اجراء کیا گیاوزیراعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقوں کا دورہ کرکے مسائل کا جائیزہ لیاجو پسماندگی کا شکار ہیں آئیندہ بجٹ میں کوئٹہ شہر اور مضافاتی علاقوں کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کے پر امن ماحول میں غیر متنازعہ آزادانہ غیر جانبدارانہ اور صاف و شفاف انعقاد کے لیے صوبائی حکومت نے تمام ممکنہ اقدامات اور دستیاب وسائل کا استعمال کیا جسکی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس اہم مرحلہ میں کامیاب کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.