MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، لوڈشیڈنگ بے قابو ہوگئی

0 254

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا جس کے باعث لوڈشیڈنگ بھی بے قابو ہو گئی۔ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10گھنٹوں تک جا پہنچا ہے ، دیہی علاقوں میں 12سے

- Advertisement -

14گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ سے شہری شدید پریشانی کا شکار دکھائی دیئے، وولٹیج کی کمی سے بھی الیکٹرانکس اشیاء کے جلنے کی اطلاعات ہیں۔توانائی کے ماہرین نے خبردار کیاکہ گیس، تیل اورکوئلے کی کمی دور نہ کی تو لوڈشیدنگ مزید بڑھ سکتی ہے۔ماہرین نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتیں پریشان کن ہیں، فوری بجلی بچت کی حکمتِ عملی نہ اپنائی گئی تو لوڈشیدنگ سے چھٹکارا ملناممکن نہ ہو گا۔دوسری جانب آئل ایڈوائزری کونسل نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے،عالمی بینکوں نے ملک کی بگڑتی ہوئی مالی صورت حال کے پیش نظر پاکستانی بینکوں کو لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار کر دیا ہے، آئل کمپینز ایڈوائزری کونسل نے صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر حکومت کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر 0.75 فیصد ٹیکس ٹرن اوور پٹرولیم صنعت کو غیر فعال کر دے گا۔پٹرولیم انڈسٹری نے پی ڈی سی کے نفاذ کے باوجود حکومت کو مشکل حالات میں سپورٹ کیا،خط میں مزید کہاگیا ہے کہ اگر معاملے کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران جنم لے سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.