یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی ، کوکنگ آئل کی قیمت میں 213 روپے تک کا اضافہ
لاہور(مسائل نیوز)ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ،یوٹیلٹی سٹورز پر قیمتیں اوپن مارکیٹ سے بھی زیادہ ہو گئیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم جون سے ہوگا۔
- Advertisement -
نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک کلو گھی کی قیمت میں 208 روپے تک جبکہ مختلف برانڈ زکے کوکنگ آئل کی فی لٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی فی لٹر قیمت 605 روپے جبکہ مختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک کردی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق آج یکم سے ہوگا۔