MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تین مئی، آزادی صحافت کے عالمی دن سے احتجاجی تحریک کااعلان

0 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

موجودہ حکومت اپنے تمام دعوﺅں کے برعکس پوری صنعت کو بند کرنا چاہتی ہے،اخبار مارکیٹ بھی فنڈزنہ ہونے کے باعث مسائل سے دوچار ہے

سلسلہ وار احتجاجی تحریک میں تیزی اور شدت لاتے ہوئے احتجاجی ریلیوں ،مظاہروں، دھرنوں ،احتجاجی کیمپ اور بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا

کوئٹہ (پ ر ) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا اجلاس زیر صدارت حاجی غفار لانگو منعقد ہوا ۔اجلاس میں اخبارات ،جرائد کے مدیران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔جنرل سیکرٹری مرتضیٰ ترین نے ایکشن کمیٹی کی تاحال کارکردگی اور ہونیوالی پیشرفت بارے اجلاس میں موجود تمام مدیران کو تفصیلی آگاہی دی جس پر اجلاس نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں اجلاس میں بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل جن میں سرفہرست حکومت کی جانب سے پرنٹ میڈیا کو بند کرنے کی کوشش اور اخبار مارکیٹ کے فنڈز کی بندش پر تفصیلی بات چیت اور لائحہ عمل اخذ کرنے کیلئے تجاویز دی گئیں ۔

- Advertisement -

اس موقع پر اجلاس کے شرکاءکا کہنا تھا کہ بلوچستان پہلے ہی پسماندگی کا شکار ہے یہاں پرائیویٹ سیکٹر بھی موجود نہیں ایسے حالات میں حکومت کی جانب سے سرکاری اشتہارات کو BPPRA کو منتقل کرنے کی کوشش صوبے کی واحد صنعت کو تباہ کر دے گی کیونکہ بلوچستان سے شائع ہونیوالے اخبارات اور جرائد سرکاری اشتہارات پر ہی انحصار کرتے ہیں،ایسے فیصلوں کے باعث اشاعتی ادارے ، خبر رساں ادارے ،اخبار مارکیٹ اور پرنٹنگ پریس سمیت تمام شعبہ جات بند ہوجائینگے ۔

پرنٹ میڈیا کیخلاف کوئی سازش قابل قبول نہیں،ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان

 

شرکاءکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایسے کسی فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے گا جس سے یہاں کے پڑھے لکھے نوجوان متاثر ہوں۔شرکاءکا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان کا تشہیری بجٹ انتہائی کم ہے یہاں کا پرنٹ میڈیا حکومت سے توقع لگائے تھا کہ موجودہ حکومت پرنٹ میڈیا کو سہارا دینے کیلئے بجٹ میں اضافہ کرے گی لیکن موجودہ حکومت اپنے تمام دعوﺅں کے برعکس پوری صنعت کو بند کرنا چاہتی ہے ۔

اجلاس کے شرکاءنے متفقہ طور پر پرنٹ میڈیا کو بچانے کےلئے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر احتجاجی تحریک شروع کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر شرکاءکا کہنا تھا کہ سلسلہ وار احتجاجی تحریک میں تیزی اور شدت لاتے ہوئے احتجاجی ریلیوں ،مظاہروں، دھرنوں ،احتجاجی کیمپ اور بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا کیونکہ یہ تحریک بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کی بقاءکی جنگ ہے جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوںگے ۔اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کی احتجاجی تحریک کو پورے صوبے اور بین الصوبائی سطح تک لیکر جائیں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.