MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

راولا کوٹ میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 15 افراد جاں بحق

1 268

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولا کوٹ (مسائل نیوز)آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولا کوٹ کے قریب مسافر بس گہری کھائی میں جاگری۔ اس دلخراش حادثے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے اس خوفناک حادثے سے متعلق بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ سے راولپنڈی جارہی تھی کہ منجھاڑی کے مقام پر گہری کھائی میں گری۔

امدادی کارروائیوں میں مقامی افراد نے بھی حصہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی۔ جاں بحق افراد کی شناخت کی جا رہی ہے اور ان کے لواحقین سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد جموں وکشمیرعبد القیوم نیازی نے حادثے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس کیا اورانتظامیہ کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) بیلہ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.